ایران میں جہاز اترتے ہی وزیر اعظم عمران خان سب سے پہلے کس جگہ پہنچ گئے ؟ جان کر آپ عمران خان کے دیوانے ہوجائیں گے

2019 ,اپریل 21



تہران(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان دو روزے دورے پرمشہد پہنچ گئے ہیں، وفد کے ہمراہ روضہ حضرت امام رضاؒ پر حاضری ،وزیر اعظم مشہد میں مختصر قیام کے بعد تہران کے لیے روانہ ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشہد پہنچنے پر ان کا استقبال گورنر جنرل خراسان نے کیا، اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے دورہ مشہد پہنچنے پر روضہ حضرت امام رضاؒ پر حاضری بھی دی۔وزیراعظم عمران خان ایران کا یہ دورہ ایرانی صدرحسن روحانی کی دعوت پرکررہے ہیں، یہ ان کا ایران کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔عمران خان ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے خصوصی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم دورے کے دوران پاک ایران تجارت بڑھانے پر بات چیت کریں گے اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔دورہ ایران کے دوران وزیراعظم عمران خان کو 22 اپریل کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور کئی ایم او یوز پر دستخط ہوں گے جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے،اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ایرانی سرمایہ کاروں و بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ ایران کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر برائے میری ٹائم افیئرز سید علی حیدر زیدی،زلفی بخاری اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈکٹر فہمیدہ مرزا سمیت دیگر اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزے دورے پرمشہد پہنچ گئے ہیں، وفد کے ہمراہ روضہ حضرت امام رضاؒ پر حاضری دی ہے۔ وہاں وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں