سرفراز کی جگہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی اس کھلاڑی کو سونپ دینی چاہیے۔۔۔ شعیب اختر نے ناقابل یقین نام دیدیا

2019 ,جولائی 25



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ با ئولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر صرف ایک وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھلانا چاہئے اور ان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ’’ سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ اور بلے بازی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں اب کپتان برقرار نہیں رکھنا چاہئے بلکہ ان کی جگہ حارث سہیل کوون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا کپتان بنا دینا چاہئے البتہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی جا سکتی ہے، میں بابراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ انہوں نے بہت رنز بنائے ہیں‘‘۔شعیب اختر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے دوران سرفراز احمد کی فٹنس کے حوالے سے ان پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کی حالت بدلنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پرطلب کیا گیا ہے۔ تینوں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر اپنا موقف دیں گے۔ جبکہ منیجر طلعت علی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ سرفراز احمد ، مکی آرتھر کے عہدوں کی معیاد ورلڈ کپ کے بعد ختم ہوچکی ہے۔ مکی آرتھر نے اجلاس کے لئے خصوصی پرزنٹیشن تیار کی ہے اس اہم ترین میٹنگ میں پی سی بی کے منیجنگ ڈائر یکٹر کے علاوہ پی سی بی کے تین با اثر ڈائریکٹرز بھی شریک ہوں گے۔ ایم ڈی وسیم خان کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہورہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں