عثمان بُزدار یا فواد چوہدری ۔۔۔۔؟ ان دنوں میں سے آپ کس کو بچائیں گی ؟ سوال پوچھنے پر مریم اورنگزیب نے وہ جواب دے دیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

2019 ,مارچ 30



اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام ”صبح سے آگے “میں مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہر اورنگزیب آج کی مہمان بنیں،پروگرام کی میزبان شفایوسفزئی نے مہمانوں سے دلچسپ سوالات کئے اور ان کی گھریلو زندگی پر بھی اہم سوالات کئے۔پروگرام کے خصوصی سیگمنٹ ”فائرریپڈ“ میں میزبانشفا یوسفزئی نے مریم اورنگزیب سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں فواد چودھری اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار میں کسی ایک کو بچاناہوتو وہ کس کو بچائیں گی،پہلے تو ن لیگ کی رہنما جواب دینے سے کتراتی رہیں تاہم میزبان نے زور دیکرکہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی آپ کو کسی کو بچانے کی اجازت دیدی ہے تو آپ کس کو بچائیں گی۔اس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے بچانا ہی پڑے تو میں فواد چودھری کو بچاؤں گی کیونکہ میں فواد چودھری صاحب کو جانتی ہیں جبکہ عثمان بزدار سے کوئی جان پہچان نہیں ہے ۔میزبان نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ شخصیات سیاستدان نہ ہوتیں توان کیا ہوتیں کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے عابد شیر علی کے بارے میں کہا کہ اگر عابد شیر علی سیاستدان نہ ہوتے تووہ پنجابی فلموں کے ولن ہوتے،جبکہ طلال چودھری کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ طلال چودھری پنجابی فلموں میں کامیڈین ہوتے۔مرادسعید کے بارے میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کو اپنی تعلیم پوری کرنے کی ضرورت ہے جبکہ شہریار آفریدی کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ شہریار آفرید ی کو یونیورسٹی میں لیکچر دینے چاہئے۔

متعلقہ خبریں