شاندار طرز سیاست: بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں وزیراعظم عمران خان کے لیے زبردست بات کہہ ڈالی

2019 ,فروری 28



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی مثبت پیش کش کا جواب آنا چاہیے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ’ ہمیں مل بیٹھ کر بات چیت سے مسئلے حل کرنے چاہئیں‘ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ بھارت عقل و حکمت سے کام لے۔‘پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی بھارت کو پیش کش پر اتفاق کیا ور کہا کہ آج کے غلط فیصلوں کا خمیازہ برصغیر کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ بلاول بھٹو نے اس سے قبل بھی بھارتی ہٹ دھرمی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق جارحانہ بیان دیا تھا کہ اقتدار کا بھوکا انتہا پسند بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیئے خطرہ بن چکا.مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور کشمیری عوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیئے ڈرامہ بازی پر اتر آیا۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ایئر فورس کی دراندازی کی کوشش اور جنگی جنون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں امن پسند آوازیں بہت کمزور ہیں، عالمی برادری گجرات کے قصائی کولگام دے۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقتدار کا بھوکا انتھاپسند بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیئے خطرہ بن چکا۔ مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور کشمیری عوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیئے ڈرامہ بازی پر اتر آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلحہ افواج کے ساتھ ہے، بھارتی جنگی جنونیت کے آگے سینہ سپر ہو کر لڑیں گے۔ بھارت غلط فہمی کا شکار نہ رہے، ہم اس کی جارحیت کے خلاف ہزار سالوں تک لڑنے کا حوصلہ رکھنے والی قوم ہیں۔بلاول کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن کے دشمن کسی صورت انسانیت کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ خبریں