عوام کی دہائیاں رنگ لے آئیں۔۔۔۔۔ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کتنی کمی کر دی ؟ جان کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

2019 ,فروری 6



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ہی مہنگی گیس پر بول اٹھے ، یہاں تک صحافت کے نامی گرامی نام بھی اپنے بل سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم نے گیس کے بلوں کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے . موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا ہے اور گیس کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اس پر اپوزیشن نے حکومت کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، لیکن حکومت نے ہمیشہ سے ہی یہ موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے ، اس سے صرف امیر طبقہ متاثر ہو سکتا ہے ، اس سے غریب کی جیب پر بوجھ نہیں پڑے گا ، تاہم گیس کی قیمتوں کے اضافے کی وضاحت پیش کرنے والے حکومتی وزیر ، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ہی مہنگی گیس پر بول اٹھے ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی حکومت کے اپنے وزیر اور مشیر بھی چلا اٹھے۔ عوام بھی حالیہ گیس کے بلوں پر بلبلا اٹھی ہے یہانتک صحافت کے نامی گرامی نام بھی اپنے بل سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے بلوں میں بے پناہ بلوں کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے انکوائری رپورٹ آنے پر گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنے کاعندیہ دے دیا ، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کوگیس صارفین کی مشکلات کااحساس ہے ، صارفین کی مشکلات کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزارت پیٹرولیم کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد رپورٹس کا جائزہ لے کرگیس کی قیمتوں کےسلیب میں فائدہ مندنظرثانی کی جائےگی ،،

متعلقہ خبریں