نامور پاکستانی اداکارہ دوران پرفارمنس بری طرح زخمی ، اسپتال داخل کرا دیا گیا

2018 ,جنوری 20



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ناموراداکارہ خوشبوپرفارمنس کے دوران گرکرزخمی ہوگئیں۔ وہ گزشتہ سے پیوستہ شب الفلاح تھیٹرمیںزیرنمائش ڈرامہ سالی نخرے والی میں ڈانس پرفارمنس پیش کررہی تھیں کہ ان کابیلنس برقرارنہ رہ سکااوروہ گرگئیں جس کے باعث ان کے چہرے پر چوٹیں آئیں ۔اداکارہ کوفوری طورپرمقامی ہسپتال لے جایاگیاجہاں چندگھنٹے بعدانہیں گھرشفٹ کر دیا گیا ۔

بتایاگیاہے کہ اب خوشبوکی صحت بہترہے ۔ دوسری جانب فلم، ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ ہماری فیلڈ میں منافقت اور حسد بہت زیادہ ہے، ہماری فلم انڈسٹری کی تباہی کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کیونکہ ہم اپنا جتنی ٹائم دوسروں سے حسد کرنے اور ٹانگیں کھینچے میں گزارتے ہیں اگر وہی ٹائم اپنے کام کو دیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ ہم پہلے سے بھی بہت آگے نکل جائیں۔ میں نے اپنی پوری توجہ ہمیشہ اپنے کام پر دی ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آج مجھے ایک مقام دیا ہے‘ میں اپنی ساتھی فنکارائوں کو بھی یہی مشورہ دونگی کہ میری طرح دل لگا کر اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ وہ بھی اپنی محنت کی وجہ سے کوئی مقام حاصل کر سکیںمیں نے فیلڈ میں ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے۔ جبکہ ایک خبر کے مطابق کنگ آف کامیڈین امان اللہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ بتایا گیا کہ اداکار امان اللہ چند روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ حالت تسلی بخش ہونے پر ڈاکٹروں نے ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا اور ایک ماہ تک مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی۔ بعدازاں اداکار امان اللہ کی ہسپتال سے گھر منتقلی کے بعد لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید بھی ان کی رہائش گاہ گئے ان کی عیادت کی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں