معروف اداکارہ ایسا لباس زیب تن کر کے فلم فیسٹول پہنچ گئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

2018 ,دسمبر 2



قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی معروف اداکارہ رانیا یوسف فلم فیسٹول کے دوران ایسا لباس زیب تن کرکے پہنچ گئیں کہ ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اور اس کیس کی سماعت جنوری میں متوقع ہے ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق لباس میں اداکارہ کی ٹانگیں دکھائی دے رہی تھیں، وہ قائرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے اختتامی روز شریک ہوئی تھیں ، اس دوران انہوں نے ریشے دار سیاہ لباس زیب تن کررکھاتھا جبکہ جسم کے ساتھ لپٹے پاجامے میں سے ان کی ٹانگیں برہنہ دکھائی دے رہی تھیں۔ اسے دیکھتے ہی دو وکلاءنے اداکارہ کیخلاف کیس کردیا اوراداکارہ پر جنسی اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا، اس الزام کے تحت اداکارہ کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پہلا کیس آمرو عبدالسلام نامی وکیل اور دوسرا سمیرصابری نے فائل کیا جو پہلے ہی سلیبرٹیز کو عدالتوں کے چکرلگوانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں