سڑک پر سی وی بانٹنے والے نوجوان کو صرف دو دن میں ملازمت مل گئی

2018 ,جولائی 12



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): برطانیہ میں ایک نوجوان نے 100 اداروں کو ملازمت کےلیے اپنی سی وی ای میل کی لیکن کہیں سے کوئی جواب موصول نہ ہوا، اس کے بعد اس نے مصروف ریلوے اسٹیشن پر لوگوں میں اپنا سی وی تقسیم کیا جس کے صرف دو دن بعد انہیں ملازمت کی پیشکش ہوگئی۔شمال مشرقی لندن کے علاقے ویلدمسٹو میں رہنے والے کامران حسین نے درجنوں کمپنیوں کو ای میل کے ذریعے اپنا سی وی بھیجا لیکن انہیں کسی ایک ادارے نے بھی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد کامران نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا اور روزانہ صبح ساڑھے پانچ بجے بیدار ہوکر لیورپورل اسٹیشن جاتے۔ پہلے روز انہوں نے صبح ساڑھے سات بجے تک اپنی سی وی کی 35 کاپیاں لوگوں میں تقسیم کردیں۔انہوں نے اپنے ساتھ ایک کاغذ پر لکھ رکھا تھا ’ایک پرجوش اکاؤنٹنٹ، بنیادی سطح کی ملازمت کا متلاشی۔‘ جس کسی نے بھی کامران سے سی وی مانگا انہوں نے اسے دیا۔ اسی روز لنچ کے بعد وہ دوبارہ اسٹیشن گئے اور ان کے پاس صرف چار کاپیاں سی وی کی بچیں اور لوگوں نے اسی دن انہیں نوکری کی پیشکش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں