عوام کے لیے بُری خبر : بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔۔۔۔ جان کر صارفین کی پریشانی بڑھ جائے گی

2019 ,مئی 28



اسلام آباد(مانیتڑنگ ڈیسک) نیپرا نے پھر عوام پر بجلی گرا دی، بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نائب چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی زیرصدارت سماعت کے دوران سی پی پی اے نے بتایا کہ اپریل میں ہائیڈل سے 22.94 فیصد، کوئلے سے 10.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 18.24 فیصد اور ایل این جی سے 30.83 فیصد بجلی حاصل کی گئی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دی جائے۔ نیپرا کے کیس آفیسر نے سوال اٹھایا کہ اپریل میں ایل این جی پاور پلانٹس نہیں چلائے گئے، متعلقہ حکام نے جواب دیا بلوکی پاور پلانٹ میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دیدی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور زرعی صارفین جبکہ کے الیکڑک پر نہیں ہو گا۔صارفین سے اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 57 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی 57 کی بجائے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں