وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص کی خودکشی

2018 ,مارچ 5



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) :امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے حفاظتی جنگلے کے قریب ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پرواقع وائٹ ہاؤس کے جنگلے قریب ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے یہ شخص مجمعے میں شامل تھا۔فائرنگ کے واقعے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ20 فروری کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں طلبا وطالبات اور والدین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سمیت نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے خلاف نعرے ’شیم آن یو‘ کے نعرے لگائے تھے۔وائٹ ہاؤس کے باہر احتاج کرنے والے طلبا وطالبات اور والدین کا کہنا تھا کہ اسلحے سے متعلق قوانین پراب سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ رواں سال 23 فروری کو 35 سالہ خاتون نے اپنی گاڑی وائٹ ہاؤس کے سیکیورٹی بیریئر پرمار دی تھی، اس خاتون کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک شخص وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگ کر 16 منٹ تک وائٹ ہاؤس کے گراؤنڈ میں پھرتا رہا تھا۔

 

متعلقہ خبریں