جس نئے پاکستان کا انتظار تھا وہ بن گیا :عوام کیلئے نوکریاں ہی نوکریاں ، حکومت پاکستان نے شانداراعلان کر دیا

2019 ,اپریل 21



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دینا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایسٹر کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم مسیحی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دینا چاہتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری تشدد کی فضا ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے، کم زور کو طاقت ور بنانا میری زندگی کا مشن ہے، مسیحی بھائیوں کی خدمت کے لیے ہر لمحہ حاضر ہوں۔ریلوے وزیر نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں بھی 2 سے 300 مسیحی کام کر رہے ہیں، خواہش ہے مسیحی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دوں، راولپنڈی میں ایک ہزار مسیحیوں کو نوکریاں دوں گا۔قبل ازیں، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سری لنکا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے اندوہ ناک واقعات کی بھی مذمت کی۔واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرےآٹھ دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا دھماکوں میں تین خواتین سمیت 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نزدیک شخصیات نہیں بلکہ ملک اہم ہے، وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بولڈ فیصلہ کیا۔یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی، صمصام بخاری نے کہا کہ وزر اعظم عمران خان کے حالیہ فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جلد مطلوبہ نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تنقید کی بجائے قابل عمل اور مفید تجاویز دے، اور اب یہ خبر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں