ہم پیسے دینے کیلئے تیار ہیں بس ہمارا نام نہیں آنا چاہیے ۔۔۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے چپکے سے یہ پیشکش کسے کردی؟ تہلکہ خیز انکشاف نے تھرتھلی مچادی

2019 ,اپریل 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی سابق شخصیات اور اہم سیاسی و دفاعی تجزیہ کار نے نوازشریف اور آصف زرداری کی جانب سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کےخفیہ معاہدے کا انکشاف کیا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ چاہے احتساب کا عمل جیسا بھی ہو ۔ اسے جاری رہنا چاہیے ۔ بد قسمتی سے تاحال پاکستان میں احتسابی عمل کمزور ہے ۔ اسے مضبوط بنائے جانے کی ضرورت ہے ۔ انھوںنے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری نےلندن میں ایک معاہدہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کے تحت وہ کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کےلئے تیار ہیں لیکن انھوںنے اس معاملےکی صیغہ راز میں رہنے اور اپنا نام نہ لیے جانے کی شرط عائد کی ہے۔

متعلقہ خبریں