مہوش حیات بھی دل دے بیٹھیں۔۔۔ کس لڑکے کو بے پناہ چاہتی ہیں؟ خود ہی اعتراف کر لیا

2019 ,اپریل 20



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس ان کے دل میں بستے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی خوبرو اورباصلاحیت اداکارہ مہوش حیات پرتو ہرکوئی فدا ہے لیکن وہ خود ایک ہالی ووڈ اداکار کو دل دے بیٹھی ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے جب مہوش حیات سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکار کینو ریوس پر فدا ہیں اور کینو ریوس ہی ان کی پہلی محبت ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس شو میں مہوش حیات کے ساتھ اداکار و میزبان فیصل و قریشی بھی موجود تھے جب ان سے یہ ہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیاکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی محبت تھیں۔ انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 8 سال کی عمرمیں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک فلم کے سیٹ پرگئے تھے جہاں بابرہ شریف بھی موجود تھیں۔ وہ بابرہ شریف کے برابرمیں بیٹھ گئے اور ضد کی کہ میں آج آپ سے شادی کرکے ہی رہوں گا۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ مہوش حیات نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں شادی کی فی الحال کوئی جلدی نہیں تاہم شادی کے لیے اُنہیں ایسا لڑکا پسند آئے گا جسے اُن کے کام سے کوئی مسئلہ نہ ہو ۔سیاسی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں بلاول بھٹو نہیں بلکہ عمران خان پسند ہیں۔اداکارہ مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنےفلمی کریئر سے بہت محبت کرتی ہیں اور اُسی سے شادی کر چکی ہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی بہت کام ہیں جو میں کرنا چاہتی ہوں اور اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتی ہوں۔واضح رہے مہوش حیات نے2010 میں ٹی وی سیریل ’من جلی‘ سے کیریئر کا آغاز کیا ۔2014 میں فلم ’نامعلوم افراد‘ میں اسپیشل پرفارمنس دیکر فلمی دنیا میں قدم رکھا اس کے بعد جوانی پھر نہیں آنی، ایکٹر ان لا،پنجاب نہیں جاونگی اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں کیں۔یاد رہے مہوش حیات کو شاندار خدمات پر حال ہی میں سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے، شاندار اداکاری کے باعث مہوش حیات کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں