بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، کتنے افراد ہلاک ہوگئے؟۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

2018 ,جون 28



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارت کے شہر ممبئی میں چاٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت کا چارٹر طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گیا اور ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر میں واقع بلڈنگ پر گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں.

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ فائر فائٹرز سمیت دیگر عملہ موقع پر پہنچا گیا ہے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ چارٹر طیارے میں 13 نشستیں ہوتی ہیں تاہم اب یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس میں کتنے افراد سوار تھے ۔

متعلقہ خبریں