پنجاب کی سیاست میں ہلچل : فیاض الحسن چوہان کی جگہ آنے والے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بھی اچانک بڑا اعلان کردیا

2019 ,اپریل 28



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تبدیلی دیوانوں کے خواب ہیں۔ نوازلیگ’’چھانگا مانگا‘‘ میں ماہر ہے، لیکن اب اس کی ضرورت نہیں پڑے گی،اپوزیشن کیلئے’’دل کے بہلانے کوغالب یہ خیال اچھا ہے‘‘ کہہ سکتے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بیان میں کہا کہ وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تبدیلی دیوانوں کے خواب ہیں۔ نوازلیگ ’’چھانگا مانگا‘‘ میں ماہر ہے لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیلئے’’دل کے بہلانے کوغالب یہ خیال اچھا ہے‘‘ کہہ سکتے ہیں۔ میاں صاحب یہ سوچیں کہ فیصلہ ان کے حق میں نہ آیا تو کیا کریں گے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ مناسب ہوگا پہلے عدالت نواز شریف کو ’’سرنڈر‘‘ کرنے کا کہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مشرف اور اسحاق ڈار باہر جاتے وقت مجرم قرار نہیں پائے تھے۔ لیکن میاں صاحب کو سزا ہو چکی ہے۔ اگر میاں صاحب باہر گئے تو کئی سوالیہ نشان اٹھیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ علاج مسئلہ نہیں اصل معاملہ لندن جانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوعدالت کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم ہوگا۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سمبڑیال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو غریب عوام کی تکالیف کا احساس ہے،عمران خان کسانوں کی صورتحال سے بھی آگاہ ہیں،ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عوام عمران خان کی آواز بنیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کرنے والا ٹولہ 35سال ملک پر قابض رہا۔ 35سال اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے آج بے روزگاری اور مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔یہ آج ہم سے 8 ماہ کی حکومت کا حساب مانگ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے کرپشن کا تحفظ کر کے ملک کو کمزور کیا۔عمران خان ملک کو ان لٹیروں سے نجات کیلئے عوام سے رشتہ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان22کروڑعوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ٹی وی چینلز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔اپوزیشن نے پاریمنٹ کوسیاسی اکھاڑہ بنایاہوا ہے۔اپوزیشن سیاسی اکھاڑے کے ذریعے اپنی سیاست زندہ رکھنے میں مصروف ہے۔اپوزیشن لیڈر خود ساختہ مفرورہیں اپوزیشن پہلے اپوزیشن لیڈر تو سامنے لائے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن سے ناجائز دولت کے بارے میں پوچھیں تو ان پر یہ بات ناگوار گزرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مینڈیٹ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ میںشاندار استقبال پر سمبڑیال کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

متعلقہ خبریں