سابق چیف جسٹس کے جانے کے بعد سے اب تک ڈیم فنڈ میں کتنے ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے؟ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

2019 ,مارچ 12



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیم فنڈز کا عطیہ 10 ارب روپے تک پہنچ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈیم فنڈز کیلئے جمع کی جانے والی رقم 10 ارب روپے تک پہنچنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانے کیلئے ڈیم فنڈ مہم کا آغاز کیا تھا جس کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا نام دیا گیا تھا اور اندرون و بیرون ملک سے پاکستانیوں نے دل کھول کر اس مہم میں حصہ لیا بعدازاں اس کو سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ کا نام دیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے اس ڈیم فنڈ مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی اپیل کی جس میں ابتک 10ارب سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی ملی وحدت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہر کوئی اپنے طور پر ڈیموں کی تعمیر کےلیے عطیات جمع کروا رہا ہے۔ڈیم فنڈ کھولنے کا حکمیاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا، جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کی تجویز پر عوام سے رائے طلب کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم فند کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحال کیا جائے یا نہیں؟ روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کی تجویز پر عوام سے رائے طلب کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم فند کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحال کیا جائے یا نہیں؟

متعلقہ خبریں