”سینیٹرز کوویڈیو زدکھائی گئیں “، شہلا رضا نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

2019 ,اگست 1



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہا ہے کہ یہ اطلاع ہے کہ ایک سینیٹر ز کو ستر کروڑ روپے دیے گئے اور کئی سینیٹرز کو ویڈیوز دکھائی گئیں، چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تحریک انصاف کو کیا تکلیف تھی؟ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ تحریک انصاف کو شرم آنی چاہئے کہ پنجاب میں آزاد امیدوار منتخب کروا کے ان کی قیمتیں لگوائی گئی ۔ حکومت ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکی اورعوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تحریک انصاف کو کیا تکلیف تھی؟انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع ہے کہ ایک سینیٹر ز کو ستر کرو ڑ روپے دیے گئے اور کئی سینیٹرزکو ویڈیو ز دکھائی گئیں۔ شہلا رضا نے کہا کہ آج یہ ثابت ہوگیا کہ 2018کے الیکشن میں ووٹ خریدے گئے تھے اور جمہوریت پرڈاکہ ڈالا گیا تھا جس طرح سے آج چیئر مین سینیٹ بھی سلیکٹڈ ہوگیا ہے ۔

    متعلقہ خبریں