برطانیہ کے شاہی خاندان کا ہیروں کا تاج چوری، اس میں کتنے ہیرے تھے اور کتنا پرانا تھا؟ پورے انگلینڈ میں کھلبلی مچ گئی

2018 ,نومبر 24



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی شاہی خاندان کا ایک ہیروں کا تاج چوری کرلیا گیا ہے۔ تاج میں متعدد بیش قیمتی ہیرے جڑے ہوئے تھے اور یہ پہلی بار 1902 میں ڈچز آف پورٹ لینڈ نے شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقع پر پہنا تھا۔  نامعلوم چوروں نے منگل کی رات پونے دس سے دس بجے کے درمیان پورٹ لینڈ کولیکشن گیلری میں گھس کر یہ تاج چرایا جس کے بعد الارم بج اٹھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاج کو شیشے کے بکتر بند ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ پولیس تاج کی چوری کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ کے لیے بنایا گیا تھا جو انہوں نے 1902 میں شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقع پر پہنا تھا ۔
لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں زیورات کے محافظ رچرڈ ایڈکمبے کا کہنا تھا کہ ’یہ تاج برطانیہ کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا تھا۔ ڈربی کے نیلام گھر کے رکن جیمز لوئس کے مطابق یہ تاج جس وقت ڈیزائن کیا گیا تھا تب دولت کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھی۔ یہ تاج لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا ہو سکتا ہے، یہ اتنا مشہور ہے کہ اسے عوام میں بیچا ہی نہیں جاسکتا۔ ایک خوفناک خیال یہ بھی ہے کہ اسے توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچا گیا ہو۔ ایک ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس تاج کو توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں