وزیر اعظم عمران نے اچانک کسے فون گھما دیا؟ بھارتی سرکار کے مظالم کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ

2019 ,اگست 9



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ): وزیر اعظم عمران خان کا بحرین کے بادشاہ کوٹیلی فون ،بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی بارے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان نے بحرین کے بادشا ہ شیخ حمد بن خلیفہ کوفون کرکے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری سے آگا ہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے ، عالمی برادری بھارت کے رویے کا نوٹس لے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے رویئے کوسختی سے مسترد کرتاہے ۔عالمی برداری کی جانب سے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سے کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا۔ اس موقع پر بحرین کے بادشاہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مہاتیر محمد ، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، برطانیہ کے نامزد وزیر اعظم بورس جانسن سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے، ان روابط میں دننیا بھر کو کشمیر میں بھارتی ریاستی دہششت گردی کے خلاف بتایا گیا ہے اور بھر پور انداز میں آواز اُٹھائی گئی ہے، دوسری جانب پاکستانی حکومت نے بھارت کے لیے فضائی حدود کو بھی بند کر دیا ہے، بھارت کے ساتھ تمام تجارتی معاہدے معطل کر دیئے گئے ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس، دوستی بس سروس کو بھی معطل کیا جاچکا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ومی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جبکہ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کو بھی پاکستان سے نکال دیا گیا ہے اور پاکستانی ہائی کمششنر جو بھارت میں تعینات ہیں انہیں بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں