کشمیر کے بعد ایسی جگہ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

2018 ,دسمبر 2



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): مقبوضہ کشمیر کے بعد نئی دہلی میں بھی ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے گونج اٹھے آلور جلسے کے دوران نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں پاکستان کے حق میں نعروں پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہو گیا۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے لیکن کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نکالنے میں ناکام رہا، اب تو بھارت کے اندر بھی ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگنے لگے،، راجستھان میں نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں عوام نے پاکستان کے حق میں نعرے لگا دیئے۔ پاکستان سے پیار کے ہر طرف نعروں کے بعد مودی سرکار کو ضرور امن کے لئے پاکستان کی پرخلوص کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہیے۔نوجوت سنگھ سدھو پہلے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خصوصی دعوت پر پاکستان آئے اور اپنےساتھ ڈھیروں پیار سمیٹ کر گئے، پھر پاکستان نے سکھ کمیونٹی کے لئے کرتاپور راہداری کھول کر امن کی طرف قدم بڑھایا لیکن بھارت نے وزیر خارجہ کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی بلکہ اپنے دو وزیر بھیجنے پر اکتفا کیا۔

متعلقہ خبریں