جرمن سفیر مارٹن کوبلر ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان سے کیا چیز بطور نشانی اپنے ساتھ لے کر جائیں گے ؟ ناقابل یقین انکشاف

2019 ,مارچ 12



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مارٹن کوبلر نے پاکستان کے بیشتر شہروں کی سیر کی اور اس کی بنی ہوئی خوصی چیزوں کو بھی پسند کیا تاہم اب وہ اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے قریب ہیں اور جلد ہی اپنے وطن لوٹ جائیں گے اور ان کی جگہ جرمنی کا نیا سفیرلے گا ۔ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کر اگر پاکستانی سوشل میڈیا سٹار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ انہوں نے پاکستان میں فرائض کی انجام دہی کے ساتھ خوب مزہ بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق مارٹن کوبلر نے پاکستان کے بیشتر شہروں کی سیر کی اور اس کی بنی ہوئی خوصی چیزوں کو بھی پسند کیا تاہم اب وہ اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے قریب ہیں اور جلد ہی اپنے وطن لوٹ جائیں گے اور ان کی جگہ جرمنی کا نیا سفیرلے گا ۔تاہم مارٹن کوبلر نے پاکستان سے جرمنی میں اپنے گھر کیلئے ایک انتہائی خوبصورت چیز خرید لی ہے جس نے ان کا دل بھی موہ لیا ہے ۔ جرمن سفیر نے سوشل میڈیا پر چنیوٹ کے بنے خوبصورت صوفوں کی تصاویر شیئر کی اور کہا کہ وہ انہیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے ۔اپنے پیغام میں مارٹن کوبلر کا کہناتھا کہ اندازہ لگائیں کہ پاکستان کا مشہور فرنیچر کس شہر کا ہے ۔ یہ پاکستانی فرنیچر میں اپنے ساتھ جرمنی لے کر جاﺅں گا ۔ میں نے انہیں بہت ہی آرام دہ پایا اور آپ لوگ چنیوٹ کے صوفوں کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ؟

متعلقہ خبریں