کپتان کا ہر انداز نرالا ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان چائینہ میں اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہر کوئی داد دینے لگا

2019 ,اپریل 28



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں کاریں بنانے والی کمپنی فوٹان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کاریں بنانے والی بڑی کمپنی کے ہید آفس میں کمپنی کے چئیرمین سے ملاقات کی ہے۔ فوٹان کے چئیرمین وزیراعظم عمران خان کو کمپنی سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد عمران خان نے انہیں بتایا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کو وسیع پیمانے پر سہولتیں دے رہا ہے۔ فوٹان چین میں کاریں بنانے والی ایک بڑی کمپنی ہے اور اب پاکستان میں کاریں بنانے کا بڑا کارخانہ لگا رہی ہے اسی لیے وزیراعظم اس کمپنی کے ہیڈ آفس گئے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان اس وقت 3روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چین کے ساتھ کئی تجارتی معاہدے کیے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان 75فیصد ٹیرف لائن پر تنازع بھی ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان اور چین نے تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے مطابق چین پاکستان کو 1ارب ڈالر کی برامدات میں مدد دے گااور چین کی جانب سے پاکستان کو برامدات کے سلسلے میں آسیان ممالک کے برابر سہولیات دی جائیں گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان چین کو 1700اشیا کی درامدات مین لازمی سہولت دے گا اور پاکستان سے برامد کی کی جانے والی 313اشیا کو چین نے ڈیوٹی فری قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں