کوئی کرینہ کی تعریف کرے تو میرے دل میں کیا چل رہا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ سیف علی خان نے بڑے راز کی بات بتا دی

2019 ,جولائی 18



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کپور کے تعریف کرنے پر خوش ہوتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے فلم ”بازار” کی کامیابی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جب ان کی بیوی ان کی تعریف کرتی ہیں تو ان کو خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اداکار سیف علی خان کا فلم ”بازار” کی کامیابی کے متعلق کہنا تھا کہ فلم ”بازار” کی کہانی سٹاک مارکیٹ اور پیسے کی طاقت پر مبنی ہے اور معمول کے موضوع سے ہٹ کر ہے اور ان کو اس بات کی خوشی ہے کہ شائقین نے اس فلم کو سراہا ہے۔اداکار سیف علی خان ان دنوں ”سیکرڈ گیمز” کے دوسرے سیزن کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو کہ آئندہ سال نیٹ فلیکس میں نشر کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں