شام میں بمباری سے 30 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

2018 ,اگست 11



بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک):  شام کے شمالی علاقے میں شدید بمباری سے 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ادلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ شام کے صوبے حلب میں بھی صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں