پاکستان میں خوب دھڑا دھڑ بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ چند دن کے خشک موسم کے بعد محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی نے تھرتھلی مچادی

2019 ,فروری 6



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کیلئے تیار، نئے سلسلے کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد اوربالائی سندھ میں برکھا رنگ جمائے گی۔  محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے سرد اور تیز ہوائوں کا آغاز متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت 10ڈگری تک گر سکتا ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بدھ سے سرد اور تیزہوائوں کا آغاز متوقع ہے، شمال مشرق سے چلتی ہوائیں سردی بڑھائیں گی اور درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گری تک گرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے شروع ہونے والی سردی کی نئی لہر 3 دن رہے گی۔ منگل کوکراچی کاکم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے، آج اورکل بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد اوربالائی سندھ میں برکھا رنگ جمائے گی۔کوئٹہ، مکران، گوادر، تربت، جیوانی اور دالبدین سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے شہری ٹھٹھر کر رہ گئے۔ اسکردو میں پارہ منفی گیارہ ،کالام منفی سات،استور منفی پانچ ،ہنزہ، مالم جبہ منفی تین ،مری منفی دو اور گلگت میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، تاہم مکران، کوئٹہ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: میرکھانی10، چترال05، کالام03، دیر، دروش02، بلوچستان: جیوانی07، کوئٹہ 06، گوادر 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 05 ، اسکردو 02، ہنزہ، گلگت01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں