سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظرآیا یا نہیں ؟ پہلا روزہ کب ہو گا ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مئی 05, 2019 | 18:09 شام

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اب مملکت میں پہلا روزہ کل (پیر) کو ہوگا۔ عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اب مملکت میں پہلا روزہ کل (پیر) کو ہوگا۔ عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارا

ت میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس کے بعد عرب ممالک میں پہلا روزہ بروز پیر6مئی کو ہوگا۔عرب ماہرین کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، مسقط اور دیگر ممالک میں بھی رویت ہلال کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں جنہوں نے ہلالِ رمضان کی کوئی شہادت بیان نہیں کی۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں، چاند کی پیدائش کل بروز اتوار5اپریل کو ہوگی،اس لیے کل چاند کا نظر آنا ممکن نہیں، پیر6اپریل کو ماہ مقدس کے چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو کراچی میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔اسلام آباد میں رویت کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا جبکہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دفاتر میں ہوں گے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔