بالی وڈ سے گرما گرم خبر : سنی لیون اور سپنا چوہدری کے رنگین و سنگین کارنامے نے پورے بھارت میں ہلچل مچا دی

2019 ,اپریل 13



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے صرف عام شہریوں پر ہی نہیں بلکہ فلمی ستاروں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کر دیاہے اور اب اس پلیٹ فارم پر اداکارہ سنی لیون نے بھی انٹری مار دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر سنی لیون کی ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ہیں اور آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ایک نہایت مقبول مقامی گانے پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔یہ گانا دراصل ایک مقامی ڈانسر ” سپنا چوہدری “ کا ہے جو کہ اپنے رقص کے باعث بے پناہ شہرت رکھتی ہیں ۔ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نیہا ککٹر کے بعد اب سنی لیون نے بھی آستینیں چڑھا لی ہیں اور ٹک ٹاک پر اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے ، ویڈیو میں سنی لیون اپنی ایک دوست کے ہمراہ سپنا چوہدری کے گانے پر ’ ناگن ‘ ڈانس کر رہی ہیں ۔ سنی لیون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بے پناہ وائرل ہو رہی ہے ۔اس سے قبل سنی لیون نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے دلیر مہندی کے گانے ” بولو تارا را پر رقص کیا تھا ۔دوسری جانب پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے کچھ عرصہ قبل علیزہ سے شادی کی تھی جس کے چرچے کئی دنوں تک میڈیا اور سوشل میڈیا میں جاری و ساری رہے تاہم اب خوشخبری آئی ہے کہ جلد ہی اداکار والد اور ان کی اہلیہ ماں بننے والی ہیں ۔ فیروز خان کے بارے میں یہ خبر پھیلنے پر انٹر نیٹ پر دھوم سی مچ گئی ہے اور ہر کوئی انہیں مبارک باد دیتاہوا دکھائی دے رہاہے ۔اس سال کے آغاز میں یہ افواہیں تھیں کہ اداکارکی اہلیہ امید سے ہیں تاہم اب فیروز خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

متعلقہ خبریں