اپنی اداؤں سے پوری دنیا کو گھائل کرنے والی خوبرو لڑکی پریاپرکاش کا جادو رشی کپور پر بھی چل گیا، بالی وڈ سے گرما گرم خبر آگئی

2018 ,فروری 18



بالی وڈ( مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے پیش گوئی کہ ہے کہ انٹرنیٹ پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا پرکاش بڑی سٹار بنیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس لڑکی (پریاپرکاش)کے لئے بڑے سٹارڈم کی پیش گوئی کرتے ہیں،اْنہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ پریا اْن کے دورمیں کیوں نہیں آئیں۔دوسری جانب پریا پرکاش نے رشی کپور کے ٹوئٹ کا جواب کچھ یوں دیا کہ ’’پرنس آف رومانس‘‘ کی جانب سے سراہا جانامیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک ہفتے کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔ اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص ’آنکھوں کے انداز‘ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔اداکارہ نے سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ملیالم ڈیبیو فلم ’اورو آدھار لو‘ کے گانے کا ایک حصہ شیئر کیا جو دیکھتے ہی دکھتے مقبول ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران پریا پرکاش گوگل پر سرچ کی جانے والی نمبر ون اداکارہ بن گئیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے ادکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سنی لیون سمیت دیگر کو سب سے زیادہ سرچ کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پریا پرکاش کو دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں اوسطاً ڈبل سرچ کیا جارہا ہے جو ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں