یہ تو ہونا ہی تھا: دشمن ممالک امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان آئندہ دنوں میں کیا بڑا ہونے والا ہے ؟ نا قابل یقین خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

2019 ,اپریل 13



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سربراہ ملاقات جلد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اِن نے اتفاق کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ویت نام میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اِن کی دوسری ملاقات ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔ امریکانے شمالی کوریا سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے سے انکار کردیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملاقات چھوڑ کر اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے تھے۔شمالی کورین لیڈر کم جونگ اِن کا کہناہے کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کیلئے تیارہیں اور وہ پورا سال انتظار کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہہ دیاہے کہ کم جونگ اِن سے تیسری ملاقات جلد ہوگی۔ اس سے قبل بھی خبر تھی کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے تیار ہیں مگر یہ تب ہی ممکن ہو گا جب امریکہ اپنا ’رویہ درست‘ کرے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کم جونگ ان کے اس بیان کو ہفتے کے روز نشر کیا ہے۔اپنے خطاب میں انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایک ایسے معاہدے کی کوشش کریں جو ’جائز‘ ہو اور دونوں ممالک کے لیے قابلِ قبول ہو۔دونوں ممالک کے سربراہان میں ملاقات کا پہلا دور گذشتہ برس سنگاپور میں ہوا تھا۔ تاہم فروری میں ہنوئی میں ہونے والا ملاقات کا دوسرا دور تخفیف جوہری اسلحہ کے معاملے پر آ کر بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے حکام اپنی اہم ایٹمی تنصیب گاہ کو بند کرنے کے بدلے ملک سے معاشی پابندیاں مکمل طور پر اٹھانے کا تقاضہ کر رہے تھے اور اس مطالبے نے انھیں مذاکرات سے علیحدہ ہونے پر اکسایا۔تاہم شمالی کوریا کے حکام نے مذاکرات کے خاتمے کی وجوہات کے امریکی بیان کو متنازعہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں