حجاب کے خلاف ٹویٹ کرنا امریکی ماڈل کو مہنگا پڑگیا۔۔۔ ٹرمپ کی حامی ماڈل کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

2019 ,جولائی 25



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں حجاب اور سیاہ فاموں کے خلاف نازیبا ٹویٹ کرنے پر 20 سالہ خوبرو حسینہ کیتھی زو سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔امریکا میں مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کرکے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی 20 سالہ کیتھی زو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ تنظیم مس ورلڈ امریکا نے ان سے رابطہ کرکے مِس مشی گن کا اعزاز واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔کیتھی زو نے اپنے پیغام کے ساتھ ای میل بھی منسلک کی جس میں ’مس ورلڈ امریکا‘ نامی تنظیم نے کیتھی زو کے ٹویٹس کو نامناسب، ناشائستہ اور بے حسی پر مبنی قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اقلیتیوں کی توہین اور نازیبا کلمات پر آپ سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے اس لیے آپ سوشل میڈیا پر اس اعزاز سے منسلک تمام پوسٹوں کو حذف کردیں۔ حسینہ مشی گن کی جانب سے کیے گئے نفرت آمیز ٹویٹس کو حذف کردیا گیا ہے تاہم ایک امریکی اخبار نے ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شائع کیے ہیں جن میں کیتھی زو نے یونیورسٹی کے بوتھ پر ’حجاب لیجیے‘ کے الفاظ پر غصے سے بھری ٹویٹ میں حجاب کو خواتین کا استحصال کہا۔علاوہ ازیں ایک اور موقع پر مس مشی گن نے ٹویٹر پر نفرت آمیز بیان داغا کہ سیاہ فام افراد کی زیادہ تر ہلاکتیں سیاہ فام افراد کے ہاتھوں ہی ہوتی ہیں؟ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنی برادری میں موجود مسائل حل کریں۔ جن ٹوئٹر پیغامات پر سوال اٹھایا گیا وہ مبینہ طور پر ہٹائے جاچکے ہیں۔ان ہٹائے جانے والے ٹوئٹر پیغامات، جن کے سکرین شاٹس اخبار ’اورلینڈو سینٹینل‘ نے حاصل کیے ہیں،ان ٹوئٹر پیغامات کے مطابق کیتھی زو نے اپنی یونیورسٹی میں ایک بوتھ پر ’حجاب لیجیے‘کےالفاظ دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: ’ تو اب یہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ حجاب لینا فیشن ہے۔ کوئی مذہبی معاملہ نہیں یا آپ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں ہ خواتین اسلام کے نام پر اپنے استحصال کی عادی ہو جائیں؟‘یونیورسٹی آف مشی گن کی طالبہ کیتھی زو نے دوسرے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ سفید فام افراد کی زیادہ تر ہلاکتیں سیاہ فام افراد کے ہاتھوں ہی ہوتی ہیں؟ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنی برادری میں موجود مسائل حل کریں مِس مشی گن کے اعزاز سے محرومی کے بعد کیتھی زو نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئر کی، جس میں انہوں نے حمایت پر اپنے فالورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی کیتھی زو نے کہا: ’یہ معاملہ مقابلہ حسن سے کہیں بڑا ہے۔ یہ معاملہ اُس تنظیم کا ہے جو مختلف رائے رکھنے والے لوگوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے۔‘

متعلقہ خبریں