شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا مگر یہ ریکارڈ کیا ہے ؟

2019 ,اپریل 6



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں رواں برس اکتوبر تک پہلے بچے کی آمد ہوگی۔اگرچہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے بھی برطانیہ میں شرطیں لگنا شروع ہوگئی ہیں کہ جوڑے کا ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی، تاہم انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔شاہی جوڑے نے اپنے شاہی اعزاز یعنی ڈیوک آف سسیکس اور ڈچز آف سسیکس کے نام سے انسٹاگرام پر آفیشل اکاؤنٹ بنایا جس نے محض 6 گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیا ریکارڈ بنالیا۔گنیز بک ورلڈ آف ریکارڈ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے شاہی اعزاز کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے 5 گھنٹے 45 منٹ میں عالمی ریکارڈ بنایا۔شاہی جوڑے کی جانب سے رواں ماہ 2 اپریل کو بنائے گئے ’سسیکس رائل‘ کے نام سے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا، دوسری جناب خبر یہ ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون رکن الہان عمر کو ’مسلمان‘ ہونے کی بنیاد پر قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔نیویارک کے مغربی ضلع میں قائم امریکی اٹارنی کے دفتر نے دھمکانے والے شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی۔درج شکایت میں بتایا گیا تھا کہ ’نیویارک میں ایڈیسن کے رہائشی پیٹریک کارلائینو نے الہان عمر کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر قتل کرنے کی دھمکی دی‘۔واضح رہے کہ الہان عمر ریاست منیسوٹا سے تعلق رکھنے والی رکنِ پارلیمنٹ ہیں جنہیں گزشتہ برس کے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی ملی۔اس سے قبل الہان عمر نے اپنے اسرائیل مخالف بیان پر بھی معافی مانگی تھی جس میں انہوں نے امکان ظاہر کیا تھا اسرائیل کے لیے امریکی اراکین کی حمایت کے پسِ پردہ وہ رقم ہے جو اسرائیل حمایتی لابی فراہم کرتی ہے۔ایف بی آئی ایجنڈ نے جمع کرائے حلف نامے میں بتایا کہ الہان عمر کے واشنگٹن ڈی سی آفس میں 21 مارچ کو ایک شخص نے بذریعہ فون دھمکی دی۔

متعلقہ خبریں