نوجوان لڑکی نے فیس بک پر ایسی تصویر دیکھ لی کہ جان کر ہر لڑکی کے ہوش اُڑجائیں

2017 ,دسمبر 21



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون آج ہر ایک کی ضرورت بن کر رہ گیا ہے لیکن یہ خفیہ طور پر ہمارے ساتھ کیا کچھ کر رہا ہے؟ امریکہ سے ایک لڑکی نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر ہر کوئی سمارٹ فون سے خوفزدہ ہو جائے گا۔  20سالہ لوئس نامی لڑکی نیویارک میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں صوفے پر بیٹھی مشروب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی ماں سے لباس کے متعلق گفتگو کرتی رہی۔ اس کا فون اس کے سامنے ہی پڑا تھا۔ کچھ ہی دیر بعد اس نے اپنا فیس بک اکاﺅنٹ کھولا تو اسے اشتہار کی صورت میں ایک لڑکی کی تصویر نظر آئی جس کے چہرے کے خدوخال، لباس، بیٹھنے کا انداز، غرض ہر چیز لوئس سے مشابہہ تھی۔
اشتہار میں موجود لڑکی بالکل اسی طرح صوفے پر بیٹھی تھی ، ہاتھ میں گلاس اٹھارکھا تھا اور چہرے پر مسکراہٹ تھی، جس انداز میں کچھ ہی دیر پہلے لوئس گلاس اٹھائے صوفے پر بیٹھی تھی۔اس کا لباس بھی ہوبہو لوئس کے جیسا تھا۔ یہ اشتہار دیکھ کر لوئس خوفزدہ ہو گئی اور اپنی والدہ جولیا لارنس کو اشتہار دکھایا جس پر وہ بھی دنگ رہ گئی۔جولیا پیشے کے اعتبار سے صحافی ہے، چنانچہ اس نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر اس پر کچھ تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ سمارٹ فونز نہ صرف ہماری گفتگو سن سکتے ہیں بلکہ کیمرے کے ذریعے ہمیں دیکھ بھی سکتے ہیں اور اشتہاری کمپنیاں موبائل فونز کے ذریعے صارفین کی پسند ناپسند جان کر انہیں اسی نوعیت کے اشتہار ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر دکھاتی ہیں۔ لوئس نے اپنی اور اشتہار میں موجود لڑکی کی تصاویر دونوں اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جہاں لاکھوں صارفین سراپا حیرت بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں