مودی سرکار کی اصلیت سامنے آگئی : بیرون ملک دوروں پر کتنی رقم خرچ کی ؟ جان کر بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

2018 ,دسمبر 29



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بیرون ملک دوروں پر دو ہزار کروڑ سے زائد رقم خرچ کر ڈالی ۔ بھارتی ایوان میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں حکام نے وزیراعظم نریندر مودی کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔  2014 سے2018 کے دوران بھارتی وزیر اعظم نے 55 ممالک کے دورے کیے جن میں سے کچھ ممالک کا ایک سے زیادہ مرتبہ دورہ بھی شامل ہے۔ ان دوروں کے لیے چارٹرڈ طیاروں، عملے اور دیگر سفری ضروریات پر 2ہزار21 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں