سانحہ کرائسٹ چرچ پر سوگ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اپنے خطاب میں حدیث کا حوالہ

2019 ,مارچ 22



کرائسسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیک):  ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے حضورپاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے قبل حضورپاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغازکیا۔

’حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں، ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اوراحساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے، اگرجسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔‘

وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے، ہم سب ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں