ٹرمپ نے عمران خان اور عمران خان نے محمد بن سلمان کو بڑا سرپرائز دیدیا ، پاکستانی ششدر رہ گئے

2019 ,اپریل 6



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) مائیکرو بلاگنگ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوں تو سب سے زیادہ مقبول شخصیت کا اعزاز امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو حاصل ہے.تاہم اعداد و شمار جاری کرنے والے برطانوی ادارے دی اسپیکٹر انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں ریاستوں و ممالک کے حکمرانوں و سربراہوں کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا. ادارے نے حکمرانوں اور سربراہوں کی مقبولیت کا اندازہ ٹوئٹر پر ان کے بڑھتے فالوورز سے لگایا اور ادارے نے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 12 عالمی راہنماؤں کی فہرست جاری کی ہے. فہرست کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ہے. فہرست کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد میں سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا‘عمران خان نے نہ صرف سعودی شہزادے بلکہ برطانوی وزیر اعظم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو بھی فالووز میں پیچھے چھوڑ دیا. یوں عمران خان جہاں ٹوئٹر فالوورز میں کئی عالمی راہنماؤں سے آگے ہیں، وہیں وہ پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہیں جن کے فالوورز ایک کروڑ کے قریب ہیں. ٹوئٹرپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالورزکی تعداد 5 کروڑ 95 لاکھ جو کہ دنیا کے سیاسی راہنماؤں میں سب سے زیادہ ہے ان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نمبر آتا ہے ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ فالوورز رکھتے ہیں جن کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ ہے . مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ‘ترک صدر رجب طیب اردوان ‘ ایک کروڑ 36 لاکھ‘بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ایک کروڑ 24 لاکھ‘انڈونیشیائی صدر جوکو ودودو ایک کروڑ 11 لاکھ اور اردن کی شہزادی رانیاکے فالورزکی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ ہے . اسی طرح دوبئی کے امیر محمد بن راشد المکتوم کے فالورز کی تعداد 96 لاکھ‘وزیر اعظم پاکستان عمران خان 94 لاکھ‘ولی عہد سعودی عرب محمد بن سلمان 73 لاکھ‘برطانوی وزیر اعظم کا آفیشل اکاؤنٹ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے فالورز کی تعداد 54 لاکھ ہے. اسی طرح فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں 37 لاکھ‘ پاکستان کے سابق وزیرعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے ان کا اکاؤنٹ مسلم لیگ نون اور نوازشریف کا آفیشل اکاؤنٹ تصور کیا جاتا ہے . پاکستان میں تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کے فالورز کی تعداد 32 لاکھ سے زائد ہے .

متعلقہ خبریں