برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ نے اپے شوہر کو پاکستان سے متعلق ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

2019 ,جولائی 25



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے جبکہ ان کی ساس کا تعلق سرگودھا کے سکھ خاندان سے تھا۔اے آر وائے نیوزکے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا میری ساس کا تعلق سرگودھا کے سکھ خاندان سے تھا اور میری اہلیہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امیدہے آپ کی قیادت میں برطانیہ اورعوام ترقی کریں گے اور برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کوبھی جلا ملے گی، میں بورس جانسن کے ساتھ باہم کام کرنے کوتیار ہوں۔خیال رہے برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کےوزیراعظم عمران خان سے دیرینہ تعلقات اوراچھی دوستی ہے، بورس جانسن نے عمران خان کےساتھ سیلفی بھی بنائی، جوسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تھیں۔واضح رہے کہ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے، منتخب ہونے کے بعد انہوں نے مے تھریسا کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ بریگزٹ پر عمل کریں گے اور ملک کو متحد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ 31 اکتوبر تک بریگزٹ کو مکمل کریں گے اور اس سے متعلقہ تمام مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ بورس جانسن لندن کے میئر رہ چکے ہیں اور ماضی میں کئی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ان کے مدمقابل امیدوار جیریمی ہنٹ نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ بورس جانسن ان نازک لمحات میں ملک کے عظیم وزیراعظم ثابت ہوں گے۔انہوں نے جانسن کے رجائیت پسند ہونے، ان کی توانائی اور ملک پر بے تحاشہ اعتماد کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے جانسن کے رجائیت پسند ہونے، ان کی توانائی اور ملک پر بے تحاشہ اعتماد کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں