روک سکو تو روک لو : تحریک انصاف کے دبنگ وزیر اچانک جلال میں آگئے۔۔۔ بڑا اعلان کر دیا

2019 ,اپریل 20



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بھی قانون سازی سے نہیں روک سکتا ،اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے نئے بلدیاتی نظام کا کا بل لارہے ہیں،نیا بلدیاتی نظام ہر صورت لائیں گے،اس وقت یونین کونسل میں فنڈز نہیں ہیں اوراگر صوبائی حکومت فنڈز دے رہی تو اس سے بمشکل یونین کونسل اپنا خرچہ پورا کرپارہی ہے ،نئے نظام کے بعد بلدیاتی اداروں کو 40ارب روپے سالانہ بجٹ ملے گا جس سے وہ ترقیاتی کام خود کر ا سکیں گے پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر میاں اسلم اور سیکرٹری فیضان بنگش کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتاہوں اوراچھی ورکنگ ریشن شپ کو قائم رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز سہ پہر تین بجے شروع ہوگا جبکہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ساڑھے بارہ بجے ہو گا، آئندہ اجلاس اہمیت کاحامل ہے جس میں نئے بلدیاتی نظام سمیت دیگر قوانین کی منظوری لی جائے گی،ہم اسمبلی کے اصل کام قانون سازی پر توجہ دیں گے اورحالات جو بھی ہوں اپنا کرداراداکرتے رہیں گے،ہم اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے نیا لوکل گورنمنٹ کا بل لارہے ہیں ،رورل ڈویلپمنٹ کے تمام فنڈز پنچائت کو دیں گے تاکہ عوام کے کام آسانی سے ہو سکیں،ایل ڈی اے ،واسا اور لوکل گورنمنٹ کے درمیان تعلق کومضبوط کررہے ہیں ،پہلے اداروں میں عدم تعاون پر عوام کے مسائل بہت زیادہ تھے،مقامی سطح کے بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب سالانہ کا بجٹ دیں گے تاکہ ترقیاتی کام خود کرا سکیں ،تحصیل کونسل کو بااختیار بنائیں گے تاکہ ڈویژنل سطح پر میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیاں بہتر کام کریں گی

متعلقہ خبریں