سونالی باندرے کینسر لڑنے کو تیار ۔۔۔۔۔ بال چھوٹے کروا لئے

2018 ,جولائی 12



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ ہر دن نئے چیلنجز اور جیت کے ساتھ آتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونالی باندرے نے کینسر کے باعث چھوٹے بالوں میں بنائی گئی نئی تصویر کے ہمراہ اس جنگ میں اپنی جیت کےلئے امید اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی پسندیدہ مصنفہ ازابیل الندے کی کہی گئی بات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کبھی یہ نہیں جانتے کہ ہم کتنے مضبوط ہیں جب تک کہ ہم اپنے اندر چھپی طاقت کو دکھانے کے لئے مجبور نہیں ہوتے ہیں، لوگ جنگ، مشکلات اور ضرورت کے وقت ان سے نمٹنے کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں اور اس سلسلے میں انسانی صلاحیتیں بے مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر دن نئے چیلنجز اور جیت کے ساتھ آتا ہے ۔

متعلقہ خبریں