دنیا کے امیر ترین انسان بل گیٹس نے اپنے خیالات اور نئے جاری کردہ بیان سے پوری دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا

2018 ,جنوری 9



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے مطابق ان ایجادات کے باعث دنیا پر بسنے والے لوگوں کا نظریہ حیات یکسر تبدیل ہو جائے گا، اور ان سے ترقی کی نئی رائیں آشکار ہونگی۔

1۔جینز میں تبدیلی:بل گیٹس کا خیال ہے کہ جنیٹک سائنس میں ترقی کرکے انسانوں میں موجود بیماریوں پر مستقل بنیادوں پر قابو پایا جا سکتا ہے

۔2۔سورج سے توانائی کا حصول: بل گیٹس سمجھتے ہیں کہ سولر انرجی کو ایندھن میں تبدیل کر کے بے پناہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے

۔3۔ذہانت کی تبدیلی:کسی شخص کو زندگی کو زیادہ پر اثر اور مستحکم کرنے کیلئے ذہانت میں تبدیلی بھی بھی بل گیٹس کی خواہشات میں شامل ہے۔

ان کے خیال میں اس طرح انسان نئے چیلنجز کا سامنا کر سکے گا، اور زیادہ سیکھنے کے قابل ہو جائے گا۔4۔ ایم آر این اے ویکسینز:انسانوں میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے جو مدافعتی نظام موجود ہے، اسے جینز کے ذریعے زیادہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔5۔ویکسینز کو محفوظ بنانا:بل گیٹس مستقبل میں ویکسینز کو محفوظ اور دیر تک قابل استعمال بنانے کی ایجاد کے بھی منتظر ہیں اور وہ چاہتے ہیں انہیں دور دراز علاقوں تک بھی محفوظ طریقے سے پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں