رمضان آتے ہی خوشیاں ہی خوشیاں ۔۔۔ سعودی عرب سے عمرہ زائرین کیلئے بھی اچانک شاندار ترین خوشخبری آ گئی

2019 ,مئی 5



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب عمرہ زائرین 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ عمرہ زائرین اب 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے، عمرہ زائرین رمضان کے بعد بھی 10 شوال تک ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ nذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کو 14 شوال تک سعودی عرب جانا ہوگا، شوال میں جانے والے عمرہ زائرین 28 دن تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے۔حج سیزن کی تیاریوں کی وجہ سے شوال میں عمرے کے ویزے بند کردئیے جاتے تھے، فیصلے سے شوال میں عمرہ زائرین کو سستے ایئرلائن ٹکٹ بھی مل سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کیا تھا، عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونیوالے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔دوسری جانب سعودی قونصل خانہ نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا ہے، عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔خیال رہے فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دیاتھا ، جس سے پاکستانی عازمین کو ویزہ انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکےگا۔ اس سے قبل بھی یہ خبر تھی کہ سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، اب عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکومت کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

متعلقہ خبریں