پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے اضافے کا امکان

2019 ,مارچ 29



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے جو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔ اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل کے نرخ میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں6 روپے 50 پیسے اضافے جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں