پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چودھری نوبل انعام کیلئے نامزد ۔۔۔۔ ؟ ایک خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا

2019 ,اپریل 6



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نوبل انعام دینے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کافوادچوہدری اورشیخ رشیدکےبیان پرردعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ فوادچوہدری نیب کے ترجمان ہیں یا وفاقی حکومت کے ترجمان ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ نے الزام عائد کیا کہ فواد چوہدری سیاسی مخالفین کے خلاف چرب زبانی کرتے ہیں انہیں تیز طرار زبان استعمال کرنے پر نوبل انعام دیا جانا چاہیے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عدالتوں سے مفرور سابق صدر کے بارے میں ایک لفظ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں اسی طرح وزیر ریلوے بھی اپنے بیانات میں صرف جمہوری جماعتوں کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بے باکی اور دوٹوک انداز سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو جواب دیتے ہوئے اُن کی کرپشن پر سے پردہ چاک کرتے ہیں۔حال ہی میں بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کو فواد چوہدری نے ’ابو بچاؤ مہم‘ قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف احتجاج کریں، اس سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ بھارت کے لیجنڈ اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی جماعت بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے نالاں ہو کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار شترو گھن سنہا نے ’ڈکٹیٹر شپ‘ اور انتہا پسندانہ پالیسیوں پر اختلاف کے باعث اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ شتروگھن سنہا ریاست بہار کے علاقے پٹنہ صاحب سے الیکشن لڑیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بی جے پی میں تبدیلی اور ترقی کا عمل رک گیا تھا اور ایک شخص کی آمریت قائم تھی، میں سچ بات منہ پر کہہ دینے کا قائل ہوں۔

متعلقہ خبریں