مشیر اطلاعات بنتے ہی فردوس عاشق اعوان کو دوسری بڑی خوشخبری بھی مل گئی ، ہر طرف سے مبارکبادیں ملنے لگیں

2019 ,اپریل 20



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات معاملے میں انکوائری بند کر دی۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے خلاف نیب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی تھی جس پر نیب لاہور نے ایل ڈی اے سے فردوس عاشق اعوان کا ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم ایل ڈی اے نے نیب کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مزید دستاویزات مانگی جس پر نیب نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر کیس بند کر دیا۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری آمنے سامنے آگئے ہیں، ایک ہی دن میں ٹیوٹا کے 2 چیئرمین تعینات کر دیئے گئے، حکم ناموں کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔چیئرمین ٹیوٹا کی تعیناتی مذاق بن گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر آمنے سامنے آگئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بطور ٹیوٹا چیئرمین حافظ فرحت کی منظوری دی، وزیراعلیٰ کے حکم پر عمل در آمد کے بجائے چیف سیکرٹری نے طاہر خورشید کو اضافی چارج دیدیا۔اس طرح ایک ہی صوبے میں ایک تعیناتی کے لئے دو حکم نامے جاری کر دیے گئے۔ اب ترجمان پنجاب حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ ابھی وزیراعلیٰ کا حکم نامہ موصول نہیں ہوا، جونہی موصول ہو اعملدآمد ہوگا۔ اور اب یہ خبر ہے کہ نیب نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات معاملے میں انکوائری بند کر دی۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے خلاف نیب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی تھی جس پر نیب لاہور نے تحقیقات بند کر دیا۔

متعلقہ خبریں