اچانک پانسہ پلٹ گیا۔۔۔۔ حمزہ شہباز کی آخری اُمید بھی دم توڑ گئی، عدالت نے لیگی رہنماء پر بجلیاں گرا دیں

2019 ,اپریل 6



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ پر من وعن عملدرآمد کا اختیار ہے۔احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت سے جاری حکم نامہ کے مطابق ملزم کی گرفتاری پولیس فورس کی مدد سے گھر میں داخل ہو کر کی جائے۔ دوران گرفتاری کسی بھی قسم کی غیر ضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔خیال رہے کہ ملزم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب کیجانب سے جاری کیے گئے۔ نیب کو اریسٹ وارنٹ پر عملدآمد کے حوالے سے بھرپور غیر قانونی مزاحمت کا سامنا ہے۔نیب حکام نے احتساب عدالت لاہور سے ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر داخل ہونیکی اجازت طلب کی تھی۔ احتساب عدالت لاہور کیجانب سے اجازت نامہ جاری ہونے کے بعد لاء انفوریسمنٹ ایجنسیز کی مدد سے گرفتاری پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 8 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے جس کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم خان نے حمزہ شہباز شریف کے وکیل کی متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو حمزہ شہباز شریف کو 8 اپریل بروز پیر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کیلئے 2 رکنی بینچ بھی تشکیل دیدیا ہے جو پیر کے روز سماعت کرے گا اور اس کیساتھ ہی حمزہ شہباز شریف کو بینچ کے روبرو پیش ہونے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں