پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے 24 گھنٹے کیلئے بند

2019 ,مارچ 7



 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق رحیم یار خان، سیالکوٹ، اور اسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے جب کہ گلگت، سکھر اور مشرقی ائیر پورٹس کو بھی 24 گھنٹے کے لیے بند رکھا گیا ہے۔نوٹم میں بتایا گیا ہےکہ ائیرپورٹس 8 مارچ کی دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے جب کہ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرکےکسی اور فضائی حددو میں جانے پر بھی پابندی ہے۔نوٹم کے مطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہےجس کے تحت چترال، ملتان، کراچی، فیصل ا?باد، پشاور، لاہور، کوئٹہ اور اسلام ا?باد کے ائیرپورٹس پر 15 مارچ تک فلائٹ ا?پریشن جاری رہے گا۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی فضائی حدود کو بند کرکے ملک بھر میں فلائٹ ا?پریشن معطل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں