اسد عمر کی چھٹی نامنظور نا منطور ۔۔۔ عمران خان کے جگری دوست زلفی بخاری بھی اسد عمر کے حق میں بول پڑے ، عمران خان سمیت پوری پارٹی کو سرپرائز دے دیا

2019 ,اپریل 20



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اسد عمر کو کابینہ کیلئے ناگزیر قرار دے دیا۔کابینہ میں ہونے والی ردو بدل اور اسد عمر کے وفاقی کابینہ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد وفاقی وزرا انہیں منانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسد عمر کو منانے کیلئے کراچی جانے کا اعلان کیا ہے تو زلفی بخاری نے سابق وزیر خزانہ کے بغیر کابینہ کو نامکمل قرار دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کے اہم اجلاس کے بعد بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اسد عمر تحریک انصاف کے بہت ہی اہم رکن ہیں، وہ تحریک انصاف اور عمران خان کا چہرہ ہیں، جب بھی پی ٹی آئی کی بات ہوگی تو اسد عمر کا ایسا چہرہ ہے جو سب کے سامنے آتا ہے۔اسد عمر کو پٹرولیم کی وزارت اس لیے آفر کی تھی کیونکہ انہیں اس شعبے میں تجربہ ہے ، وزارت قبول نہ کرنا ان کا اپنا فیصلہ ہے، ’ میں نے تو ٹویٹ بھی کی ہے کہ اسد عمر کے بغیر کابینہ مکمل نہیں ہوگی‘۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ سابق حکومتوں کی 16 اہم شخصیات عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہیں۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ، وزیر خارجہ شاہ محمود پیپلز پارٹی دور میں وفاقی وزیر رہے۔شیخ رشید، نواز شریف اور پرویز مشرف کی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں، فواد چودھری بھی پیپلزپارٹی اور پرویز مشرف کے ترجمان رہے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود مشرف دور میں وزیر اور سیکرٹری اطلاعات پی پی رہے، فہمیدہ مرزا پیپلزپارٹی کے دورمیں سپیکر قومی اسمبلی تھیں۔وزیر نجکاری محمد میاں سومرو مشرف دور میں چیئرمین سینیٹ رہے، اعظم سواتی پیپلزپارٹی دور میں جے یو آئی کی طرف سے وفاقی وزیر رہے۔ وفاقی وزرا عمرایوب اور خسرو بختیار بھی مشرف کابینہ کا حصہ تھے

متعلقہ خبریں