عاطف کا نیا گیت‘ نئے ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

2018 ,فروری 10



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے عالمی شہر ت یافتہ گلوکار عا طف اسلم جو گیت پیش کرتے ہیں وہ مشہور ہوجا تا ہے۔حال ہی میں ایک گیت عاطف نے گایا جو یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ بنارہاہے۔ جب کوئی بات بگڑ جا ئے ‘ کے عنوان سے گلوکار عاطف اسلم نے گلوکارہ شیرلی سیٹیا کےساتھ گایاہے۔ ماضی کے مشہور گیت کو نئے انداز میں موسیقی کے مختلف انداز کےساتھ دوبارہ پیش کیاگیاہے۔ عاطف اسلم نے اس گیت کو اپنی آواز میں پیش کرکے ماضی کے گیت کو نئی مقبولیت دلوائی ہے۔3 روز قبل جاری ہونےوالے عاطف اسلم کے اس گیت کی یوٹیوب ویب سائٹ پر اب تک 60لاکھ کے قریب دیکھ اور سن چکے ہیں۔۔”جب کوئی بات بگڑجائے“کے عنوان سے یہ گیت 1990ءکی بالی وڈ فلم جرم کا ہے جو گلوکار کمار سانو نے گایا تھا۔

 

متعلقہ خبریں