2019 ,جولائی 13
لندن (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جج ارشد ملک کے الزامات رد کردیئے ہیں۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نوازنے کہا کہ جج ارشد ملک کے لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میں نے نہ جج ارشد ملک کو دھمکی دی اور نہ رشوت کی پیشکش کی ۔ حسین نے نواز نے جج ارشد ملک کی طرف سے خودپر لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے ، اس لئے میں اس معاملے پر تفصیلاً بات نہیں کرنا چاہتا ۔