کپتان کے وزیراعظم بنتے ہی شوبز سٹارز کی مبارک باد

2018 ,اگست 18



 

پاکستان(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی ملک بھر میں کارکنان اور حمایتیوں نے خوشییاں منائی، جبکہ سوشل میڈیا بھی عمران خان کو مبارکبادیں دینے سے گیا۔اس دوران اسٹارز بھی نئے وزیر اعظم کی حمایت میں آگے نظر آئے۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے عمران خان کو ٹوئٹر پر 22ویں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔اداکار عمران عباس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’عمران خان کو ہمارے نئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، بہت امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں جیسے کبھی نہیں دیکھا‘۔کامیڈین زید علی نے لکھا کہ ’پہلی بار پاکستان میں سب خوش اور پر امید ہیں، خدا عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کیے تمام وعدے پورے کرسکیں اور ہمارے خوبصورت ملک کو اس اونچائی پر لے جائیں جو اس سے قبل نہیں دیکھی‘۔اداکارہ ثمینا پیرزادہ نے کہا کہ ’ہاں ہم نے عمران خان کا انتخاب کیا، اور پھر انہیں اپنا وزیر اعظم منتخب کیا‘

متعلقہ خبریں