تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت نے بغاوت کر دی ۔۔۔ عمران خان کی پریشانی بڑھا دینے والی خبر

2019 ,اپریل 13



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بے گناہ اور نہتے لوگوں کا خون بہانا بند کیا جائے،ہیںکیا حکمرانوں کو معلوم نہیں ہے کہ دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کرنے والے کون ہیں حکمرانوں کو یہاں کے مظلوم عوام کا خون نظر نہیں آتا جو بے گناہ اور نہتے عوام آج بھی خون کے آنسو بہا رہے ہیں پارلیمنٹ میں پہلے بھی بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کرینگے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹیسردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بے گناہ اور نہتے لوگوں کا خون بہانا بند کیا جائے موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیںکیا حکمرانوں کو معلوم نہیں ہے کہ دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کرنے والے کون ہیں حکمرانوں کو یہاں کے مظلوم عوام کا خون نظر نہیں آتا جو بے گناہ اور نہتے عوام آج بھی خون کے آنسو بہا رہے ہیں پارلیمنٹ میں پہلے بھی بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کرینگے ہم ایک ہی خون ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی دہرنے والوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی تمام اقوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہمارا ایک ہی خون ہے چاہے وہ ہزارہ کا ہو ،پشتون کا یا بلوچ کا ہم سمجھتے ہیںبلوچستان کی سرزمین ہماری ہے اور ہم ہی اس کے وارث ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغربی بائی پاس پر سانحہ ہزار گنجی کے واقعہ کے بعد احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، اور دیگر بھی موجود تھے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ حکمرانوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے ہمیں اور آپ کو یقین ہے کہ اللہ ہی ہمیں انصاف فراہم کریں گے کیونکہ اللہ کی ذات پر ہی یقین ہے کہ وہ ہمیں انصاف دے گا۔

متعلقہ خبریں